50

ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر سید محمد یوسف کا بڑا فیصلہ

لاہور (محمد قربان) مولا جٹ بچہ جمورا اور عشق نچاوے گلی گلی جیسے لاتعداد سپر ہٹ ڈراموں کی خالق ٹیم نے لاہور کے ناز تھیٹر میں بسیرا کرنے کا فیصلہ کیا ہے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر سید محمد یوسف اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ پندرہ دسمبر سے ناز تھیٹر لاہور میں ڈرامہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا تھا کہ آج ڈرامہ بین اچھا اور معیاری ڈرامہ اچھی ٹیم کے ہمراہ دیکھنا پسند کرتا ہے محفل تھیٹر جو بھی اسی ٹیم نے اپنی محنت اور معیاری کام سے شائقین کی اولین چوائس بنا تھا اور اب بھی میری باصلاحیت خوبصورت ٹیم اپنے مداحوں کے لئے نئے سے نئے شاہکار تخلیق کرتی رہے گی اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں شائقین ڈرامہ کا بھرپور اعتماد پہلے کی طرح حاصل رہے گا اور پندرہ دسمبر کو شائقین ناز تھیٹر میں انتہائی منفرد شاہکار جو اس ٹیم کا ناز تھیٹر میں پہلا ڈرامہ ہو گا لوگ مدتوں یاد رکھیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں