لاہور (محمد قربان) معروف اینکر عروسہ خان نے اقرار الحسن سے اپنی شادی کی تصدیق کردی ہے۔ چند ماہ سے ٹی وی اینکر اقرار الحسن کی عروسہ خان کے ساتھ شادی کی باتیں میڈیا زیر گردش تھیں تاہم اس بارے اقرار الحسن اور عروسہ خان نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن اب عروسہ خان نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن میں تصدیق کردی ہے کہ وہ اقرار الحسن سے شادی کرچکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقرار الحسن نے عروسہ خان سے شادی چند ماہ قبل کی تھی جس کے بعد اب انہوں نے عروسہ خان کو اپنے ذاتی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ”سرعام ٹائم“کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی بنا دیا ہے۔
اوکاڑہ کے دیہاتی پس منظر سے تعلق رکھنے والی عروسہ خان نے لاہور کے نجی ٹی وی چینل سے بطور نیوز کاسٹر اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں وہ ”ڈیلی پاکستان“ سے وابستہ ہو گئیں،چند ماہ قبل انہوں نے” ڈیلی پاکستان” چھوڑ کر سما نیوز کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو جوائن کیا۔ کچھ عرصہ بعد ہی انہوں نے نئی نوکری کو خیر آباد کہتے ہوئے اپنے شوہر کے ذاتی پلیٹ فارم میں بطور سی ای او ہیڈ کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ سید اقرار الحسن کی پہلی شادی ٹی وی اینکر قرة العین سے 2006 میں ہوئی تھی جبکہ اقرار الحسن نے دوسری خفیہ شادی 2012 میں ایک اور خاتون صحافی فرح سے کی جسے پانچ سال تک چھپائے رکھا تھا۔
59