94

اداکارحبا علیخان کا ہمایوں سیعد کے بارے بڑا انکشاف

لاہور (محمد قربان) مقبول ڈرامے ’مائی ری‘ میں راحیلہ کا منفی کردار ادا کرنے والی اداکار حبا علی خان نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید کو شوبز انڈسٹری کی لڑکیوں کا بڑا درد ہے، وہ سب کا خیال رکھتے ہیں، حساس طبیعت کے شخص ہیں۔ حبا علی خان حال ہی میں ’دی نائٹ شو‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا، انہیں مرکزی کرداروں کی پیش کش 2009 میں ہوئی لیکن اس سے قبل ہی انہوں نے کام شروع کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ ان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں وہ انہیں بچپن سے ٹی وی پر دیکھتے آرہے ہیں لیکن ایسے لوگ نہیں سمجھتے کہ جب وہ کالج میں تھے، تب وہ کام کر رہی تھیں۔حبا علی خان کے مطابق انہوں نے چار سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے اور ’مائی ری‘ کی شاندار کامیابی کے بعد انہیں مزید ڈراموں کی پیش کش ہوئی اور جلد ہی وہ دیگر کرداروں میں بھی دکھائی دیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں شوبز انڈسٹری اب بہتر ہوچکی ہے، اب تعلیم یافتہ ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار آچکے ہیں، ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔ ان کے مطابق ماضی کے زیادہ تر ہدایت کار تعلیم یافتہ نہیں تھے، وہ اپنی بات پر اڑ جاتے تھے، ضد کرتے تھے کہ جو انہوں نے کہا، وہی ہونا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب نہ صرف ہدایت کار اور پروڈکشن ہاؤسز بدل چکے ہیں بلکہ اداکاروں میں بھی تمیز آگئی ہے، انہیں بھی یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ اگر وہ زیادہ نخرے کریں گے تو ان کی جگہ کسی اور کاسٹ کرلیا جائے گا۔ اداکارہ کے مطابق اداکاروں کو یہ تک ڈر لگا رہتا ہے کہ اگر انہوں نے نخرے دکھائے تو ان کی جگہ ٹک ٹاک سے ہی کسی کو کاسٹ کرلیا جائے گا۔حبا علی خان نے شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں ایک کزن ان پر فدا تھے، وہ ان سے شادی کرنے کے چکر میں تھے لیکن انہوں نے والدہ کو صاف منع کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کزن بہانے بنا کر ان کے گھر آتے رہتے، یہاں تک کہ انہیں ٹیوشن بھی پڑھاتے اور پڑھانے کے دوران کاغذ پر پین سے کچھ اور باتیں لکھتے۔ اداکارہ کے مطابق چونکہ وہ ان کے کزن تھے، وہ انہیں بھائی بولتی اور سمجھتی تھیں، اس لیے ان کے دل میں ان کے لیے وہ والے جذبات نہیں تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ اب مذکورہ کزن شادی کر چکے ہیں اور ان کے بچے بھی ہو چکے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری کا وہ کون سا مرد ہے جس کے دل میں لڑکیوں کے لیے بہت درد ہے تو انہوں نے ہمایوں سعید کا نام لیا۔ حبا علی خان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید سب کا خیال رکھتے ہیں، ان کے دل میں بہت درد ہے، وہ لڑکیوں کا احساس کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں