88

فاتح القدس صلاح الدین ایوبی کی نشریات کا آغاز رواں ماہ سے ہوگا

پاکستان اور ترکیہ کے فنکاروں کے اشتراک سے بننے والی ویب سیریز ’فاتح القدس صلاح الدین ایوبی‘ کی نشریات کا آغاز رواں ماہ سے ہوگا۔ معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویب سیریز کا پوسٹر شیئر کیا جس میں اس تاریخی سیریز کے مرکزی کرداروں کی تصاویر شائع ہیں۔عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “سلطان صلاح الدین ایوبی ایک ممتاز اور بہادر جنگجو تھے جو مصر اور شام کے پہلے سلطان بنے”۔ اداکار نے سیریز کی نشریات کے حوالے سے کہا کہ “رواں ماہ 13 نومبر سے، صلاح الدین ایوبی سیریز کی نشریات کا آغاز ہورہا ہے، یہ سیریز ہر پیر کی رات 9 بجے ٹی آر ٹی پر نشر کی جائے گی”۔واضح رہے کہ نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔ سیریز میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترکیہ اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ پاکستان سے اس میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، کاشف انصاری، جنید علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں