لاہور (محمد قربان) پنجابی فلم “اینی ہاؤ مٹی پاؤ” ریلیز ہوگئی ۔فلم کا پریمیئر شو مقامی سینما میں منعقد کیا گیا ۔پریمیئر شو کے دوران اکرم اداس اور وکی کوڈو کی اداکاری پر فلم بین لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔ مقامی سینما میں ہونے والے شو میں فلم کی کاسٹ میں شامل اکرم اداس اور وکی کوڈو سمیت اداکارہ روبی انعم،ظفری خان ،عاصمہ بٹ،دردانہ رحمن،اظہر بٹ،شیخ عابد رشید،صفدر ملک،سہیل ملک،مسعود بٹ،جرار رضوی ،ٹائیگر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار اکرم اداس نے کہا کہ فلم اینی ہاؤ مٹی پاؤ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگئی ہے۔آج کے پریمیئر شو میں اتنے لوگوں کا آنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ فلم اچھی ہو تو اس کو پسند کیا جائے گا۔ہمارے علاؤہ اور بھی پاکستانی فنکار ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کررہے ہیں یہ ایک اچھا قدم ہے۔ اداکارہ روبی انعم نے کہا کہ ہمارے فنکاروں کو انڈین پنجابی فلموں میں پسند کیا جاتا ہے۔وہ اب ان فلموں کی ضرورت بن چکے ہیں۔روبی انعم نے کہا کہ فلم اینی ہاؤ مٹی پاؤ کے ڈائریکٹر جنجوت سنگھ کی یہ چوتھی فلم ہے ۔جنجوت سنگھ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کی نبض کو دیکھ کر ہی فلم بناتے ہیں۔اداکار ظفری خان نے کہا کہ افتخار ٹھاکر،روبی انعم ،ناصر چینوٹی نے انڈین پنجابی فلموں میں اپنا لوہا منوایا ہے۔وہاں ہمارے آرٹسٹوں کو عزت دی جاتی ہے۔اکرم اداس اور وکی کوڈو کو اینی ہاؤ مٹی پاؤ پر مبارکباد دینے آئے ہیں۔اظہر بٹ نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی فلموں نے پاکستان میں اپنی ایک اوڈینیس بنائی ہے اس سے پاکستانی سینما گھروں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔ فلم کے رائٹرجسگریوال نے فلم کے ڈائیلاگ کمال کے لکھے ہیں۔فلم میں اداکاری، فراڈ اور دھوکا دہی کو موضوع بنایا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ہریش ورما،عمارہ دستور،بی این شرما،نرمل رشی،سیما کوشل ،پرکاش گادو،اکرم اداس اور وکی کوڈو شامل ہیں۔
61