74

سیف الملوک کھوکھر اور اداکار طاہر انجم کی کامیڈین جانو بابا کے گھر آمد

لاہور (محمد قربان) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر اور نون لیگ کے کلچرل ونگ پنجاب کے صدر اداکار طاہر انجم نے کامیڈین جانو بابا کی آمد، عیادت کی اور مالی مدد بھی کی. کامیڈین جانو باب کے گھر آمد کے موقعہ پر سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ فنکار ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ اس لئے فنکاروں سے دلی ہمدردی رکھتا ہوں۔ پاکستان کے فنکاروں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کے فنکاروں کو سفیر کی حیثیت دیتے ہیں۔ پارٹی قائد نواز شریف نے بھی فنکار کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔ سیف الملوک کھوکھر نے اداکار جانو بابا کو بہترین علاج کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں