لاہور (محمد قربان) اسٹیج ڈراموں کے زریعے فحاشی پھیلانے پر کمشنر لاہور نے تھیٹر ڈراموں کی نمائش پر لاہور ڈویژن کے تمام تھیٹروں پر پابندی عائد کر دی ہے جس پر ڈرامہ پروڈیوسر دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ تھیٹر پروڈیوسرز کے دونوں دھڑوں نے فحاشی مکاو مہم کا خیرمقدم کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، صوباءی وزیر عامر میر اور کمشنر لاہور سے اپیل کی ہے کہ وہ تھیٹر بند کرنے کی بجائے فحاشی اور عریانی پھیلانے والے ناسور پر تاحیات پابندی عائد کر دیں۔ دوسری طرف ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے تھیٹر انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز نے گذشتہ ہفتے میں ہونے والے تمام پریس کانفرنسز سے بھی اظہار لاتعلقی اختیار کیا ہے اور موقف اختیار کیا کہ وہ کسی ایسویس ایشن کے عہدیدار یا پریس کانفرنس کا حصہ نہیں ہیں۔ بلکہ حکومت کے موقف کے ساتھ ہیں۔ اس حوالے سے گذشتہ روز پروڈیوسرز کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں محفل تھیٹر کے پروڈیوسر سید محمد یوسف، ستارہ اور راوی تھیٹر کے پروڈیوسر ملک طارق، سٹی تھیٹر قصور کے پروڈیوسر، ناز تھیٹر کے مالک حکیم داود اور پروڈیوسر بھٹی برادران نے بھی شرکت کی۔
113
1uab8x