لاہور (محمد قربان) سرکاری اعزاز ہلال امتیاز ملنے پرمعروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ دوسری بار یہ اعلیٰ ترین ایوارڈ ملنے پر خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ،حکومت نے جس شفاف طریقے سے یہ اعزازات دیئے ہیں وہ قابل تحسین ہے، مجھے اس سے پہلے 2004ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھس ۔محمود بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے ا کہا کہ فیشن ڈیزائننگ میں کمال فن حاصل کرنے کا سفر بالکل بھی سادہ اور آسان نہیں رہا ، فٹ پاتھ پر بھوکا پیاسا سویا ہوں،داتا کی نگری سے لنگر کھاتا تھا، پیدل چلا ہوں ،پیرس میں رہنا آج بھی ایک خواب لگ رہا ہے،کچھ نہیں سے لیکر ایوارڈ یافتہ ہونے کا سفر کانٹوں بھرا راستہ تھا،خو د انحصاری کا سفر بہت ہی دشوار گزار تھا، کئی ہمراہی ساتھ چھوڑگئے لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری ، خدا کے فضل سے آخر کار اپنی منزل پر پہنچ گیا ہوں ،طویل جدوجہد میں حوصلہ افزائی اور سرکاری اعزازات دے کر عزت افزائی کرنے والوں کا دل سے شکرگزار ہوں ، نوجوانوں کو صرف یہی کہوں گا کہ محنت جاری رہے تو کوئی منزل حاصل کرنا ناممکن نہیں رہتی ہے، حال ہی میں فرانسیسی میڈیا نے فیشن ڈیزائننگ میں محمود بھٹی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں پریٹ اے پورٹر فیشن کا لقب دیا ہے۔
88