12

گلوکار علی ظفر کا نیا گیت ” فیڈ” ریلیز ہوگیا

لاہور (محمد قربان) گلوکار علی ظفر نے اپنا نیا گیت ” فیڈ” ریلیز کردیا۔ گلوکار نے گانے کے زریعے سپر سٹار کی زندگی پر شوبز کی دنیا، سوشل میڈیا کے منفی اثرات اور چیلنجز کو اجاگر کیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں پہلی بار گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔ پاکستانی سپر سٹار علی ظفر کے نئے گیت “فیڈ” نے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے۔ گانے کی ویڈٰیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سپر سٹار شوبز کی چکا چوند دنیا میں کس طرح مختلف طرح کے چیلنجز کا سامنا کرتا ہے۔ ان مشکلات کو کم کرنے میں کسی بھی فنکار کے لیے اس کے اپنے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ گانے کی ویڈٰیو میں پہلی بار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے بھی کام کیا ہے۔
گیت ” فیڈ” کی شاعری، میوزک اور ویڈٰیو ڈائریکشن علی ظفر نے خود کی ہے۔ گانے میں علی ظفر ریپ کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ گانے کی ریلیز پر علی ظفر کا کہنا ہے کہ “فیڈ” کے ذریعے میں کسی بھی فنکار کی ذہنی اور جذباتی صحت پر شوبز کے اثرات کا اظہار کرنا چاہتا تھا۔ یہ میرا ایک کمزور پہلو ہے جو میں نے پہلے نہیں دکھایا۔ ویڈیو میں عائشہ کی موجودگی اس سپورٹ کی علامت ہے جو میرے لیے ہمیشہ رہے ہے۔ علی ظفر کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا گانا ہے جو ہر اس شخص کے ساتھ گونجنے کا وعدہ کرتا ہے جس نے اپنی ذاتی شناخت کو عوامی تاثرات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدوجہد کی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں