لاہور (محمد قربان) دو روزہ فیشن شو کا شاندار آغاز، بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزآئنرز کے ملبوسات کی نمائش، معروف ماڈلز نے جلولے بکھیر دیے عوام کا بے پناہ رش، ہوٹل پرل کانٹینینٹل (پی سی)، کراچی میں جاری پہلا روز لوگوں کی بھر پور دلچسپی کا حامل رہا فیشن میں تخلیقی صلاحیتوں اور پائیداری کو منانے کے لیے وقف ہے اس تقریب میں 400 سے زائد مندوبین شریک ہیں جس کا مقصد صنعت کے کچھ معروف ناموں کے جدید ڈیزائنز کو پیش کرنا ہے جبکہ یہ “پائیداری کی راہ ہموار کرنا” کے موضوع سے ہم آہنگ ہو گا اس ضمنی تقریب کا مقصد ماحول دوست طریقوں پر گفتگو کو فروغ دینا اور ذمہ دار فیشن کے رجحانات کو عام کرنا ہےاس شو میں 20 سے زائد معروف قومی اور بین الاقوامی ڈیزائنرز کی جدید ترین کلیکشنز پیش کی جارہی ہیں جن میں شمائل انصاری، گوگی بائے حسن ریاض، ڈائنرز، سحر عاطف، آئیڈیاز بائے گل احمد، PLGMEA، حما عدنان، صنم چودھری، یونا ہیٹوری (جاپان)، ثانیہ مسکاتیہ، وردہ سلیم، پنک ٹری، ہمایوں عالمگیر، رائزنگ اسٹارز، فہد حسین، پریشے بائے ہاؤس آف عامر عدنان، مائیکل اینجلو ونکلاار (نیدرلینڈز)، زینب چوٹانی، اور ایچ ایس وائے شامل ہیں یہ باصلاحیت ڈیزائنرز ایک چھت تلے جمع ہو کر ثقافت، تخلیقیت اور پائیداری کا ایک رنگین امتزاج پیش کررہے ہیں یہ تقریب بدر ایکسپو سلوشنز کے ذریعے منظم کی جا رہی ہے جو پاکستان کی معروف ایونٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے یہ ایک تاریخی فیشن تجربہ ہورہا ہے جس کی سرکاری ہدایت کاری قومی ایوارڈ یافتہ حسن ریاض گوگی کررہے ہیں جبکہ معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل میزبان کے فرائض سرانجام دیں رہی ہیں اس تقریب کے سرکاری پبلسسٹ مجتبیٰ جاوید ہیں اور فوٹو گرافی احسن قریشی کر رہے ہیں TEXPO ایک اہم فیشن شو ہے جو اس ایونٹ کے مشن کی عکاسی کرتا ہے یعنی ٹیکسٹائل صنعت کو مضبوط بنانا برآمدت کو فروغ دینا اور پائیدار طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتاہے TEXPO2024 نمائش میں نیٹ ورکنگ شینز اور پینل ڈسکسشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے اس فیشن شو کے علاوہ جو ترقی اور سیکھنے کے لیے ایک متحرک ماحول فراہم کرےگ
19