لاہور (محمد قربان) سندھ میں وڈیرے کے ظلم کی داستان بیان کرنیوالی کٹی ٹانگ کی اونٹنی لاہور کے اسٹیج پر پہنچ گئی۔ ڈرامہ “اونٹ پٹانگ” میں وڈیرے، اونٹنی اور محنت کش کی کہانی بیان کی گئی۔ ڈرامہ میں دیکھایا گیا ہے کہ محنت کش کی ساتھی اور وسیلہ روزگار اونٹنی سسی پر سندھ کے وڈیرے کا ظلم و ستم اور
کھیتوں میں داخل ہونے پر بے زبان کیی ایک ٹانگ ہی کاٹ دی۔ الحمرا آرٹس سنٹر میں اجوکا تھیٹر کے باہمی اشتراک سے کھیل “اونٹ پٹانگ” پیش کیا گیا جس میں اونٹنی سسی کا مالک سانول مقدمہ لیکر عدالت پہنچ جاتا ہے۔ ڈرامہ میں عدالت وڈیرے آدم چنوں کو اونٹنی کی مصنوعی ٹانگ لگوانے کے لئے پچیس لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنا دیتی ہے۔ ڈرامہ میں کہانی کی مناسبت سے سرائیکی اور سندھی گیتوں پر فنکاروں نے رقص پرفارمنسز بھی پیش کیں۔
13