22

فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری

لاہور (محمد قربان) پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات، شائننگ لالی ووڈ گروپ نے میدان مار لیا، پینل نے 97 فیصد ووٹ حاصل کرکے 14سیٹیں جیت لیں، پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا۔
پاکستان فلم انڈسٹری کو بام عروج پر پہنچانے کیلئے پروڈیوسرز کا اہم کردار ،،،پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر بلندیوں پر پہنچانے کیلئے فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن پرعزم ،اسی حوالے سے پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات منعقد ہوئے ،،جس میں شائننگ لالی ووڈ گروپ پینل نے 14سیٹوں پرکامیابی حاصل کی ۔پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا،،،مہمان خصوصی رہنما مسلم لیگ ن سیف الملوک کھوکھر اور مہر اشتیاق نے عہدیداران سے حلف لیا۔شہزاد رفیق نے چیئرمین اور صفدر ملک نے وائس چیئرمین کا حلف اٹھایا. لاہور میں منعقدہ تقریب میں ایگزیکٹو ممبران میں رابعہ حسن، مسعود بٹ، محمد سلیم، عارف ملک، حاجی محمد شفیق چودھری اور عبدالولی خان نے حلف اٹھایا۔ اسلام آباد میں نعمان خان اور ہما جمیل نے ایگزیکٹو ممبر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

کیٹاگری میں : فلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں