29

مسعود بٹ فلم ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

لاہور (محمد قربان) فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار مسعود بٹ فلم ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ایورنیوسٹوڈیومیں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نومنتخب چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن شہزادرفیق ‘سابق چیئرمین ذوالفقار علی مانا‘سینئر اداکارغلام محی الدین‘ جونی ملک ‘ سینئر تدوین کار زیڈ اے زلفی‘سینئر اداکار اچھی خان ،الیاس رانا اور مختار احمد ودیگر شامل تھے اس موقع پر مسعود بٹ کو فلم ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر انہیں ہارپہنائےاور مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ممبران کی فلاح کیلئے اپنا کرداراداکریں گے. یاد رہے کہ مسعود بٹ 92 فلمیں بحیثیت ڈائریکٹربنا کردنیابھرمیں سب سے زیادہ فلمیں ڈائریکٹ کرنے کااعزازرکھتے ہیں۔

کیٹاگری میں : فلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں