لاہور (محمد قربان) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن ایگزیکٹیو باڈی کے انتخابات، شائئنگ لالی وڈ گروپ کا کلین سویپ، تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن ایگزیکٹیو باڈی کے انتخابات میں شائننگ لالی وڈ گروپ نے کلین سویپ کر دیا. پینل نے 97 فیصد ووٹ حاصل کر کے 14 سیٹیں جیت لیں. پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کا انعقاد پلاک قذافی اسٹیڈیم میں کیا گیا انتخابات میں شائننگ لالی وڈ گروپ پینل میں شہزاد رفیق صفدر ملک ہما جمیل بابر رابعہ حسن شوکت زمان مسعود بٹ نعمان محمود سید عاطف علی عابد عزیز مرچنٹ طارق حبیب محمد سلیم محمد عارف حاجی شفیق عبدالوالی خان شامل تھے تمام پینل نے کلین سویپ کرتے ہوئے 14 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
چیف الیکشن کمشنر ارشد وڑائچ نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق شہزاد رفیق نے 44 رابعہ حسن نے 43 مسعود بٹ نے 44 صفدر ملک نے 43نعمان محمود نے 41 سید عاطف نے 41 عابد عزیز نے 41 طارق رند نے 42 حاجی شفیق نے 42 ولی خان نے 42 ستیش آنند نے ایک سہیل بٹ نے تین ہما شیخ ایک عابد رشید دو ووٹ امجد رشید ایک ہمایوں سعید دو ووٹ وجاہت روف ایک بدر اکرام نے ایک ووٹ حاصل کیا.
ووٹنگ کا انعقاد انتہائی شفاف ماحول میں ہوا، تمام ممبرز نے طریقہ کار کے مطابق ووٹ کاسٹ کیے چیف الیکشن کمشنر ارشد وڑائچ نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے امید کرتے ہیں الیکشن کے انڈسٹری کی بقا کیلئے متحد ہوں گے. فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا انتخاب چوبیس ستمبر کو ہو گا جس کیلئے شہزاد رفیق مضبوط امیدوار ہیں انتخابات میں شریک شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان انتخابات کے بعد فلم انڈسٹری درست سمت میں گامزن ہوگی اور اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔
32