لاہور (محمد قربان) الطاف حسین نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران اسی سے زائد فلموں کی ہدایتکاری کی۔ انکی مشہور فلموں میں دھی رانی، مہندی، رانی بیٹی راج کرے گی، اک پاگل سی لڑکی، صاحب جی، مرد سالا صاحب، دنیا، چار خون کے پیاسے، حسن کا چور، مرد جینے نہیں دیتے، چوہدری بادشاہ، سمیت دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے چند روز قبل اپنی نئی پنجابی فلم “تیرے پیار نوں سلام” کا آغاز کیا تھا۔ الطاف حسین عرصہ دراز سے علیل تھے۔ انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیٹا، ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑے ہیں۔ انکی نماز جنازہ اقبال ٹاون میں ادا کی جائے گی۔
28