لاہور (محمد قربان) اسٹیج کی نامور اداکارہ و پرفارمر عیشا منی ان دنوں گوجرانوالی کے راکسی تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ “حسن تیرا توبہ” میں پرفارم کر رہی ہیں جس میں ان کی شاندار رقص پرفارمنس کو ڈرامہ بینوں کی طرف سے خوب سراہا جا رہا ہے. عیشا منی نے ڈرامہ میں ڈانس پرفارمنس کے لئے خصوصی پنجابی الہڑ مٹیار کے ملبوسات بھی تیار کروائے ہیں جس پر ہال میں موجود ڈرامہ بین داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتے. انر پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عیشا منی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ کام کروں سے جس لوگ پیار کریں نہ کہ بدنامی کا سبب بنے. لیکن ہماری فیلڈ میں کچھ منفی سوچ والی گندی مچھلیاں موجود ہیں جو ہمیشہ پروپیگنڈا کرنے میں مصروف رہتی ہیں اور جب ان کی ڈیمانڈ پوری نہ کی جائے تو خلاف منفی خبریں لگوانا شروع کر دیتے ہیں. لیکن میں ایسے لوگوں سے ڈرنے والی نہیں ہوں. ایسے لوگوں کو منہ کی کھانی پڑے گی.
22