لاہور (محمد قربان) لکشمی چوک میں واقع ناز تھیٹر میں چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقعہ پر نیا اسٹیج ڈرامہ “ڈھول سپاہی” پیش کیا جائے گا. ڈرامہ کی کاسٹ میں اداکارہ آفرین پری، فیروزہ علی، رینا ملتانی، اداکار ساقی خان، رضی خان، کوثر بھٹی، عظیم وکی، اور عقیل حیدر شامل ہیں. جس کے مصنف و ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک ہیں جبکہ پروڈیوسر سید محمد یوسف ہیں. ڈرامہ کی کہانی ارض پاک سے وفاداری اور قربانی کے خون سے کھینچی گئی ایک تصویر کے گرد گھومتی ہے.
19