23

استاد نصرت فتح علی خان کو پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے خراج تحسین

لاہور:کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام ’’ٹریبیوٹ ٹو استاد نصرت فتح علی خان‘‘کے نام سے تقریب انعقاد الحمرا ہال نمبردو میںکیا گیا۔
جس میں شوبز انڈسٹری تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔
تقریب میں نامور گلوکاروں نےلیجنڈ فنکار استاد نصرت فتح علی خان کے مشہور نغمات گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں نصرت فتح علی خان کے فنی کیرئیر پر مبنی ڈاکیومنٹریز دکھائی گئیں ۔
اس کے علاوہ بھارتی اداکار رضا مراد ،گلوکارہنس راج ہنس ،یوسف صلاح الدین ،موسیقار ایم ارشدکے ویڈیو پیغامات بھی سکرین پر چلائے گئے ۔
تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض ریاض خان نے انجام دئیے ۔ہدایتکار سید نور ،راشد محمود ، محسن گیلانی ،چوہدری ذوالفقار علی مانا ،شہزاد رفیق ،شہزاد رفیق ،صفدر ملک ،فیاض خان اور دیگر شخصیات نے خصوصی شرکت کی ۔
اپنے فن کامظاہرہ کرنے والوں میں شیر میانداد خان،ثمن شیخ ،قمر منظور ،جاوید منظور قوال ،شبانہ عباس ،ماریہ میر ،حسن عباس ،دیدار ملتانی ،امن علی ،صبا ریاض بٹ ،خالد خان ،کریم خان ،رومیل وقاص ،عثمان اسماعیل اور دیگر شامل تھے ۔
میگھا کی ٹیم کی پرفارمنس بھی لاجواب رہی ۔تقریب فنکاروں کو خصوصی شیلڈیں بھی دی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں