لاہور (محمد قربان) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زارا خان نے سیاہ کامدار جوڑے میں دلکش اداؤں سے مداحوں کو دیوانہ بنا لیا۔ حال ہی میں اداکارہ زارا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں زارا خان نے گہرے سیاہ رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جو کہ عمدہ اور نفیس کڑھائی سے آراستہ ہے، جوڑے پر سنہری تلے سے دیدہ زیب کڑھائی اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہے. تصاویر میں اداکارہ کے بال کھلے ہوئے ہیں جبکہ ہلکے میک اپ اور نازک اداؤں کے ساتھ زارا خان مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہی ہیں۔
زارا خان اپنی خوبصورتی اور منفرد فیشن سینس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو متاثر کیا ہے، سوشل میڈیا صارفین ان کے لباس اور سٹائل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں فیشن آئیکون قرار دے رہے ہیں۔
اداکارہ کی اس تصویر میں ان کی سادگی اور قدرتی خوبصورتی کا امتزاج نظر آتا ہے اور یہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ سادگی میں بھی دلکشی ہو سکتی ہے، زارا خان کے اس انداز کو فیشن انڈسٹری میں بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔