لاہور (محمد قربان) پنجابی فلم “روز روزی تے گلاب” 9 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔اس حوالے سے لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ فلم کے ہیرو گرنام بھلر نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کی فلم پاکستان میں بھی ریلیز ہورہی ہے۔ان کی پاکستانی فلم بینوں سے گزارش ہے کہ وہ فلم کو سینما گھروں میں جا کر ضرور دیکھیں ۔اس موقع پر فلم کی ہیروئن ماہی شرما، ڈائریکٹر من سپر برار اور پاکستان میں فلم ڈائریکٹر سید نور،عابد شیخ،خالد بیگ،ماڈل جنت اور طاہر سرور میر نے بھی اظہار خیال کیا ۔
فلم ڈائریکٹر سید نور نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ہمیشہ انڈین فلموں کی پاکستان میں ریلیز کی مخالفت کی ہے۔انڈین فلم جب تک پاکستان میں ریلیز ہوتی رہی پاکستانی سینما کی رونقیں بحال رہیں۔سید نور نے کہا کہ اب وہ انڈین پنجابی فلم کی پاکستان میں ریلیز کے حق میں ہیں۔اس موقع پر سید نور نے انڈین پنجابی ہیروئن ماہی شرما کو اپنی پنجابی فلم چوڑیاں ٹو کے لئے کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔جسے ماہی شرما نے قبول کرلیا۔ماہی شرما نے کہا کہ سید نور صاحب آپ تیاری کریں میں حاضر ہوں۔ سید نور نے کہا کہ اگر دونوں ملکوں کے فنکار آپس میں مل کر کام کریں گے تو اس سے زیادہ فائدہ ہمارا ہوگا۔ فلم کی ہیروئن ماہی شرما اور ہیرو گرنام بھلر نے کہا کہ ان کا لاہور آنے کا دل کرتا ہے۔
فلم کی کاسٹ دیگر کاسٹ میں پرانجل راہی،کرم جیت انمول اور نسیم وکی شامل ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر من سپر برار ہیں۔
29