لاہور (محمد قربان) پاکستان کے سٹار کامیڈین ظفری خان کی بین الاقوامی پنجابی فلم ”دارو نہ پیندا ہووے“ آج جمعہ 02 اگست کو لاہور اور اسلام آباد سمیت پنجاب سرکٹ کے تمام سینماؤں کی سینماؤں کی زینت بن رہی ہے۔ شراب نوشی کے تباہ کن اثرات کو دلچسپ پیرائے میں اجاگر کرتی کامیڈی اصلاحی فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے سنیماؤں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔فلم کی کاسٹ میں پاکستان کے سٹار کامیڈین ظفری خان اور شہرہ آفاق پنجابی انگریج فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے مشرقی پنجاب کے سپرسٹار فنکار امریندر گل شامل ہیں فلم لندن میں رہنے والے دو پنجابی شہریوں کی زندگیوں کا احاطہ کرتی ہے جن کی زندگی کثرت شراب نوشی کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار رہتی ہے۔ فلم میں رومانس اور کامیڈی کے ساتھ ساتھ شراب نوشی کا شکار والدین کے بچوں کی مشکلات کی عکاسی کی گئی ہے۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ”دارو نہ پیندا ہووے“ ایک سماجی موضوع کا احاطہ کرتی ہے جس میں شائقین کی معیاری تفریح کے ساتھ اہم پیغام بھی شامل ہے۔
27