لاہور (محمد قربان) قازقستان سفارت خانے اور ایل کی سی کے تعاون سے لاہور اور اسلام آباد کے سنیما گھروں میں قازقستان کی فلم دی ڈائمنڈ سوورڈ اردو زبان میں پیش کردی گئی۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری۔ قازق سفیر، اداکارہ میرا، فلم پروڈیوسرز نے جوائنٹ پروڈکشن کی ضرورت پر زور دیا۔
لاہور کے نجی سنیما میں قازق فلم دی ڈائمنڈ سوورڈ کے رنگا رنگ پریمیئر میں چیئرمین فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن ذوالفقار مانا،چئیرمین ایل جی سی میاں امجد فرزند، سید نور،شہزاد رفیق،مسعود بٹ، جاوید واڑیچ ،سیف امجد ،قازق سفیر یرژان کسٹافن، قازق قونصل جنرل لاہور راو خالد خان اور اداکارہ میرا سمیت فلم انڈسٹری سے منسلک افراد شریک ہوئے۔۔۔ قازق فلم میں قازقستان کے پہلے قازق خان کی تاریخ کی کہانی کو فلم میں پیش کیا گیا۔۔۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قازق سفیر یرژان کسٹافن نے کہا کہ پاکستان میں قازق فلم کی نمائش اچھا اقدام ہے۔۔ پاکستانی فلمیں بھی ڈب کرکے قازقستان میں پیش کی جارہی ہے۔۔ اس موقع پر قازق قونصل جنرل لاہور راو خالد خان نے کہا کہ دونوں ممالک کو جوائنٹ پراڈکشن میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انڈسٹری کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے ہوں گے جس کے لیے کوششاں ہیں۔