لاہور (محمد قربان) نغمہ ساز گروپ کے روح رواں گلوکار تنویر آفریدی نے سنگر ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلوکار انور رفیع کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی ۔تنویر آفریدی نے انور رفیع کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انور رفیع نے کہا کہ مجھے شوگر کے مرض کا پتہ ہی نہیں چلا۔ میرے پاؤں پر ہلکا سا زخم آیا جو بڑا ہوتا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا پاؤں کاٹنا پڑے گا۔مجھے خود ہی پاؤں کا آپریشن کرانا پڑا ۔اب طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔سرکاری طور پر میری بیماری کا علم ہو چکا ہے۔حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ۔انور رفیع نے کہا کہ شریف برادران میوزک لورر ہیں۔ ہر جمعہ کو جاتی امراء میں جا کر میاں نواز شریف صاحب کی فرمائش پر نعت رسول مقبول پڑھتا ہوں ۔ امید ہے کہ ان کو میری بیماری کا جلد پتہ چل جائے گا۔اس موقع پر گلوکار تنویر آفریدی نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا کہ انور رفیع بھائی بیمار ہیں ۔یہاں آکر کہیں سے نہیں لگا کہ انور رفیع بھائی بیمار ہیں ۔اللہ پاک انہیں جلد صحت یابی عطا فرمائے ۔
25