36

فلم “منجو ماریہ” عید الاضحیٰ پر ریلیز کے لئے تیار

لاہور (محمد قربان) لالی وڈ فلم منجو ماریہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔۔ فلم پروڈیوسر سارا علی کا کہنا ہے کہ اچھی فلم بناکر اپنا کام کیا فلم بین فلم دیکھ کر پاکستانی فلم کو اسپورٹ کریں۔۔ فلم میں اداکار اسد علی، کرن کاظمی اور عبد المنان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران فلم پروڈیوسر سارا علی نے کہا کہ ساٹھ فیصد فلم گلگت بلتستان میں عکس بند کی گئی ہے جبکہ باقی فلم پاکستان کے مختلف علاقوں میں عکس بند کی گئی۔۔ سارا علی نے کہا کہ بطور پروڈیوسر ان کی پہلی فلم ہے بھرپور کوشش کی اچھی پراڈکٹ بنائی جائے۔۔ فلم کی ہیروئن کرن کاظمی نے بتایا کہ ہارر فلم میں کام کرکے ڈیبیو کیا ہے کوشش کی بھرپور اداکاری سے فلم کی دلچسپی بڑھائی جائے۔۔ فلم میں ولن کا کردار نبھانے والے اداکار عبد المنان نے بتایا کہ فلم میں نیا کردار دکھانے کے لیے انہوں نے خوب محنت کی ۔۔فلم کے ہیرو اسد علی فلم بینوں سے فلم دیکھنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر فلم ہدایت کار علی راج کا کہنا تھا کہ فلم کو عکس بند کرنے کے لیے تمام تکنیکی امور بروئے کار لائے گئے۔۔

کیٹاگری میں : فلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں