35

پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ سوا کروڑ روپے کے بجٹ سے ڈرامہ بنائیں گے

لاہور (محمد قربان) نامور اسٹیج پروڈیوسر، رائٹر و ڈائریکٹر قیصر ثناء اللہ خان سوا کروڑ روپے کے بجٹ سے ڈرامہ بنائیں گے، تفصیلات کے مطابق قیصر ثنائ اللہ خان نے عید الضحی کے پرمسرت موقعہ پر ڈرامہ بینوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لئے کمر کس لی ہے. جس کے لئے انہوں نے اپنے نئے اسٹیج ڈرامہ “ہیرا منڈی” کے اسکرپٹ پر کام شروع کر دیا ہے. انر پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قیصر ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ “ہیرا منڈی” کے لئے ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جس میں کاسٹیوم، سیٹ، پبلسٹی، کاسٹ کا معاوضہ اور پراپس سمیت دیگر لوازمات شامل ہونگے. ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ “ظل شاہ” کے بعد یہ میری ڈائڑیکشن میں بننے والا میرا انیسواں ڈرامہ ہے. قیصر ثناء اللہ نے بتایا کہ ڈرامہ “ہیرا منڈی” فیملی میوزیکل کامیڈی کھیل ہوگا جسے ڈرامہ بینوں کی خوب پزیرائی ملے گی. یاد رہے کہ اس سے قبل قیصر ثناء اللہ خان ڈرامہ ہیرا پنا، سونا چاندی، مجاجن میری اے، میری دیوانگی، پاٹے خان، میرا نام جوکر، چوڑیاں، نیناں ٹھگ لین گے، مہندی والے ہتھ، سالا صاحب اور دنیا پیسے دی جیسے شاہکار ڈرامے پیش کر چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں