لاہور (محمد قربان) اسٹیج ڈرامہ “ظل شاہ” میں مہک ملک، آیان اختر اور سونو بٹ نے شاندارپرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا۔ گوشی خان، فہد اعوان، امجد رانا اور وسیم علی نے بھی اپنی اداکاری سے شائقین سے خوب داد لی۔ تفصیلات کے مطابق تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ “ظل شاہ” میں مہک ملک نے دو گانوں “جا وے کچیاں گھڑیا”، “چیھتی بوہڑی وے طبیباں” اور آیان اختر نے “ہو گئی اے سویر وے” گانے پر شاندار رقص اور ڈائیلاگ ڈلیوری پیش کر کے شائقین سے خوب داد وصول کی۔ سونو بٹ نے گانے “گورے رنگ تے ڈوپٹیاں دی چھاں کرکے” پر زبردست پرفارم کیا۔ اداکارہ مہک ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی تماثیل تھیٹر میں قیصر ثناء اللہ خان کے ڈرامہ میں کام کیا۔ اللہ پاک نے عزت دی۔ آیان اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیصر ثناء اللہ خان کے لکھے اور ڈائریکشن میں ہونے والے ہر ڈرامے کا حصہ بنی ہوں۔ ظل شاہ بھی ایک معیاری اور فیملی ڈرامہ ہے۔ ڈرامہ “ظل شاہ” میں اداکار زاہد علی، گڈو کمال، کاشف برال، وحید راہی اور الیاس بٹ نے بھی اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت لئے۔ ڈرامہ کے مصنف و ہدایتکار قیصر ثناء اللہ خان اور پروڈیوسر کالا پہلوان ہیں۔
35