77

ایسٹر کی حوالے خوبصورت تقریب، سیاستدانوں اور سماجی کارکنوں کی شرکت

لاہور (انر پاکستان) کرسچن جرنلسٹ آف پاکستان CJAP اور رائیونڈ ڈائسسز چرچ آف پاکستان کے اشتراک سے 24-04-05 کو ایسٹر کے حوالے سے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں مسیحی صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی. اس موقع پر آزاد مارشل سابقہ وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور رکن صوبائی اسمبلی اعجاز عالم اگسٹین سمیت نو منتخب پارلیمنٹیرین نے تقریب میں شرکت کی. سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی تقریب میں شرکت کی. اس موقع پر بیشپ آزاد مارشل کا کہنا تھا کہ قندھارا کوریڈور بنایا جا رہا ہے اور وہیں توما رسول کی یادگار بھی موجود ہے اس کو بھی اس کوریڈر کا حصہ بنایا جائے. اس مقصد کے لیے ہم سب کو مل کر اواز اٹھانی ہوگی. سی جے اے پی کے کوارڈینیٹر کاشف نواب نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پیش کیے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کا خلاصہ بیان کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل کے ذریعے ہم اپنے مسائل ایوانوں تک پہنچا سکتے ہیں. اس موقع پر ایم پی سونیا اشر نے مسیحی صحافیوں کی کاوشوں کو سراہا.
ایم پی اے شکیلہ جاوید کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی قوم کی ترقی کے لیے یکجا ہو کر محنت کرنی ہوگی. یہی وہ راستہ ہے جس سے ہم ترقی کر سکتے ہیں. اعجاز عالم اگست نے ٹی این اے کے صحافیوں کے درپیش آنے والے مسائل کے لیے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی. تقریب کے اخر میں فاؤنڈر ممبر اعجاز جارج نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کے چرچ اسی طرح ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ تعاون کرتا رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں