گوجرانوالہ (محمد قربان) اسٹیج کی نامور اداکارہ و پرفارمر ارم چوہدری کے بھائی کیساتھ ڈکیتی کی واردات، تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارم چوہدری کا بھائی دانش رات دو بجے سحری کا سامان لینے کے لئے گھر سے باہر نکلا تو طارق آباد روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور پستول دیکھا کر نقدی، سونے کی انگوٹھی اور موبائل لیکر فرار ہوگئے. مزاھمت کرنے پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دانش نامی نوجوان کو زد و کوب بھی کیا. پولیس کو 15 پر کال کرکے اطلاع دی تو جناح تھانہ کی پولیس نے دانش کو تھانے طلب کرلیا. متاثرہ نوجوان نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے.
52