لاہور (محمد قربان) اسٹیج کی نامور اداکارہ پائل چوہدری کے خلاف ایف آئی آر کے لئے تھانہ گوالمنڈی میں اسٹیج پروڈیوسر سید محمد یوسف نے درخواست دے دی ہے، محمد یوسف نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ پائل چوہدری نے ان سے ڈرامہ میں پرفارم کرنے کے لئے معاہدہ کیا جس کے تحت وہ راولپنڈی کے سیروز تھیٹر میں چھبیس جنوری سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ “انڈے 490” میں پرفارم کرینگی۔ جس کے عوض پائل چوہدری نے پروڈیوسر سید محمد یوسف سے ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کئے۔ تاہم اداکارہ مقررہ تاریخ پر نہ ڈرامہ میں پرفارم کرنے گئیں اور نا ہی فون کال سنی۔ جس سے انکی کاروباری ساکھ متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری نقصان بھی ہوا ہے۔ پروڈیوسر کی طرف تھانہ گوالمنڈی میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اداکارہ پائل چوہدری کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ناصرف مذکورہ رقم واپس دلوائی جائے بلکہ دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے پر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔