لاہور (محمد قربان) مسلم لیگ نواز نے اسٹریٹ تھیٹر سے اپنی انوکھی انتخابی مہم شروع کردی۔قومی اسمبلی کے حلقہ 119 میں
تھیٹر کے نامور آرٹسٹ طاہر انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈرامہ پیش کیا۔ ڈرامہ میں سوشل میڈیا پر نوجوان نسل کا بے راہ روی کا شکار ہونے، مہنگائی اور ووٹ کی قدر کو موضوع بنایا گیا تھا۔ سینئر اداکار انعام خان،بینا سحر،اکمل راہی،اقصی سلیم ،حوریہ خان،ماہم رحمن،مہر اختر،عمران خان،راشد جادو ،ڈاکٹر رفعت المنتہیٰ،پرنس علی اور طاہر انجم نے اپنی پرفارمنس سے حلقے کے ووٹر کو لوٹ پوٹ کردیا۔مہمان خصوصی سابق ایم پی اے خواجہ عمران نذیر اور سابق ایم این اے شائستہ پرویز ملک تھیں.
اداکار طاہر انجم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جس قسم کی مہم چل رہی ہے ۔ اس کے سدباب کے لئے اسٹریٹ تھیٹر کرنا بہت ضروری ہے۔پورے لاہور میں اس قسم کے اسٹریٹ تھیٹر کا انعقاد کیا جائے گا۔ طاہر انجم نے کہا کہ یہ پاکستان میں عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی اپنی نوعیت کی پہلی مہم ہے۔اس سے پہلے بھارتی پنجاب کے وزیرِ اعلی بھگونت مان نے ایسی انتخابی مہم چلائی تھی۔جس نے کافی پزیرائی حاصل کی تھی ۔چین میں بھی اس قسم کی مہم چلائی گئی ہے۔کالا پہلوان نے کہا کہ پکا مسلم لیگی ہوں۔اس حلقے سے مریم نواز کامیابی حاصل کریں گی۔
51