لاہور (محمد قربان) رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا ڈرامہ حسینہ بازیگر جمعہ بارہ جنوری سے لاہور کے ناز تھیٹر میں سٹیج کی زینت بنا ہوا ہے۔ اس ڈرامہ میں اداکارہ شیزا بٹ اور زارا خان مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔ جبکہ ہیر جٹ، رباب چوہدری اور رینا ملتانی ان کو بھرپور مقابلہ دیے رہی ہیں۔ شاہد خان، ساقی خان، وسیم پنوں، عظیم وکی، شجر عباس، عقیل حیدر اور توقیر زیدی کے درمیان بھی جگتوں کا دنگل جاری ہے۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں ارشد بھاٹیہ، مجید احمد، نفیس زمان، گھبرو رنگیلا اور حاجی صداقت شامل ہیں۔ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ساجد پیارا اور وحید احمد ہیں۔ ڈرامہ کے مصنف اور ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک ہیں جبکہ اس کھیل کے پروڈیوسر سید محمد یوسف ہیں۔
62