62

اسٹیج اداکارہ صائمہ شہزادی کی ناز تھیٹر میں شاندار رقص پرفارمنس

لاہور (محمد قربان) ناز تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ میں اداکارہ صائمہ شہزادی نے اپنی شاندار رقص پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں کے دل جیت لئے، تفصیلات کے مطابق اداکارہ و پرفارمر صائمہ شہزادی طویل عرصہ کے بعد لاہور کے ناز تھیٹر میں پرفارم کر رہی ہیں جس میں انکی ڈانس پرفارمنس کو ڈرامہ بینوں کی طرف سے خوب سراہا جا رہا ہے. انر پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صائمہ شہزادی کا کہنا تھا کہ آؤٹ ڈور سے زیادہ مجھے لاہور کے ناز تھیٹر میں ڈرامہ کر کے اچھا لگ رہا ہے. لاہوریوں کے لیے سپیشل ڈانس آئٹم تیار کی ہے جس سے ڈرامہ شائقین خوب محظوظ ہو رہے ہیں. صائمہ شہزادی کا کہنا تھا کہ میں ڈرامہ شائقین کی بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے میری پرفارمنس کو پسند کیا. یاد رہے کہ ناز تھیٹر میں جاری ڈرامہ کے پروڈیوسر سید محمد یوسف جبکہ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں