47

مقدر کے سکندر، پہلا اردو دستاویزی پروگرام

لاہور (محمد قربان) ترکیہ کے سرکاری نشریاتی ادارےTRTکی اردو سروس کے سربراہ ، کالم نگار اورترک صدر رجب طیب ایردوان کے اردو مترجم ڈاکٹر فرقان حمید ے نے اپنے یو ٹیوب چینل TR-URDUپر ترک صدر رجب طیب ایردوان کی کامیاب زندگی کے بارے میں سا ت قسطوں پر مشتمل پہلی بار اُردو میں ایک دستاویزی پروگرام پیش کرنے کا سلسہ شروع کیا ہے۔ اس دستاویزی پروگرام میں صدر رجب طیب ایردوان کے بچپن سے لے کر ان کے موجودہ حالات اور آئندہ سال ماہ مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں روشنی ڈالی جارہی ہے ۔
اس دستاویزی پروگرام میں صدر ایردوان کو اپنے بچپن میں پرائمری اسکول تعلیم حاصل کرنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات، امام حطیب مدرسوں کے حالات ، ایردوان نے ان مدرسوں سے فارغ التحصیل طلبا کے صرف جنازے پڑھانے اور مساجد میں صرف نماز پڑھانے پر ہی مامور کیے جانے کی حقیقت جاننے کے باوجود کیوں کر اس مدرس میں داخلہ لیا؟ امام حطیب مدرسوں سے متعلق ا نہوں نے ان کا CONCEPT تبدیل کروانے میں کامیابی حاصل کی؟ فٹ بال کے بہترین کھلاڑی ہونے کے باوحودان کے والد نے کیونکر پروفیشنل کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کی اجازت نہ دی؟ امام حطیب مدرسے سے فارغ التحصیل ہونے کے باوجود کس طریقے سے مرمرہ یونیورسٹی میں داخلہ لے کردیگر امام حطیب مدرسوں کے فارغ التحصیل طلبا کے لیے یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کی راہ ہموار کی؟ سیاست میں کس کے کہنے پر اور کب قدم رکھا؟ نجم الدین ایر بکان نے اپنے گردو نواح میں اعلیٰ پائے کے سیاستدانوں کی موجودگی کے باوجود کیسےاستنبول کے مئیر کے امیدوار بننے کی دستار ان کے سر پر رکھی؟ ایردوان نے استنبول کا مئیرمنتخب ہونے کے بعد استنبول کی حالت کو کیسے چند سالوں کے اندر اندر تبدیل کرکے رکھ دی ؟ استنبول کو یورپ کے عام شہروں کے معیار سے بھی بلند معیار پر کیسے لے کر آئے؟ ایردوان کو کس جرم کی بنا پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑا؟ایردوان نے 15 جولائی 2016 میں ان کی حکومت کا تختہ الٹنے اورانہیں قتل کرنے کی سازش کا پتہ چلنے کے بعد عوام کو کیسے سڑکوں پرنکالا؟ عوام کیوں اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیراپنے محبوب لیڈر کی اپیل پر ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے ؟ ایردوان فوج پر اپنی مکمل گرفت قائم کرنے میں کیسے کامیاب ہوئے؟ ایردوان نے ملک میں پارلیمانی نظام کو کیونکر ختم کرتے ہوئے صدارتی نظام متعارف کروایا؟ صدارتی نظام سے کیا مقاصد حاصل کیے؟ ملک میں اقتصادی بحران کے بعد کیسے اس پر قابوپایا؟2023 کے مشکل صدارتی انتخابات میں اپنے حریفوں پر کیسے کامیابی حاصل کی؟ 2024 کے بلدیاتی انتخابات ایردوان کے لیے کیونکر ان کی زندگی کے آسان ترین انتخابات بن گئے ہیں؟
ان تمام سوالات کے جواب ڈاکٹر فرقان حمید کے دستاویزی پروگرام میں دیے جانے کی کوشش کی گئی ہے اورانہوں نے ان حقائق پر سے بھی پردہ اٹھایا ہے جو اردو بولنے والے قارئین، ناظرین اور سامعین کی آنکھوں سے اوجھل رہے ہیں۔
ڈاکٹر فرقان حمید گزشتہ گزشتہ 25 سالوں سے ترکیہ سے اپنے کالموں اور اور اپنی اردو ویب سائٹ TRURDU.COM کے ذریعے اپنے قارئین کو گاہے بگاہے معلومات فراہم کرتے چلے آرہے ہیں۔ وہ طویل عرصے بعد پاکستان تشریف لا ئے ہیں اور ترکیہ کےقیام کی صد سالہ سالگرہ اور پاکستان – ترکیہ سفارتی تعلقات کےقیام کے75 پورے ہونے کے موقع پر پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کے بارے میں روشنی ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں