67

ڈنکی

تحریر: ساجد آرائیں

کیا بندہ تھا یار ، ایک ٹیپ ریکارڈر دینے آیا تھا، پوری زندگی دے گیا۔ “ڈنکی” ، خواب، جذبات ، احساسات اور دوستی کی لازوال داستان۔ شاہ رخ خان ، تاپسی پنوں وکی کوشال بیسٹ پرفارمنس ، فلم کی سب سے بہترین چیز بہترین فلو میں سنگل ٹریک اسٹوری ۔۔۔۔ کہانی کے ٹریک میں جب پاکستان آیا تو میں یہی دعا کر رہا تھا کہ یہاں سے بغیر کسی پراپیگنڈہ کے گزر جائیں۔ اور ایسا ہی ہوا۔ وحشیانہ قتل و غارت ایران میں دکھائی گئی جبکہ بیک ڈنکی میں دنیا کا سب سے بڑا گدھا فوجی سعودیہ کا دکھایا گیا ۔۔ پہلے سین سے آخری تک اسٹوری بہترین ہے.

اس سال مار دھاڑ سے بھرپور شاہ رخ خان کی فلمیں “پٹھان” اور “جوان” بھی دیکھ چکے اور سلمان خان کی “ٹائیگر 3” بھی ۔ اب سال کے آخر میں وقت ہے ایک ڈیسنٹ ایموشنل ڈرامہ فلم کا۔ کہ ایک احسان کا بدلہ کیسے چکایا جاتا ہے۔ خواب کیسے پورے کئے جاتے ہیں۔ دوسروں کے لئے کیسے جیا جاتا ہے۔ اپنوں میں کیسے مرا جاتا ہے۔ مٹی کی محبت کیا ہوتی ہے۔ فلم کے ذریعے کیسے معاشرے کو ٹیچ کیا جاتا ہے۔

شاہ رخ خان کی نئی فلم “ڈنکی” ہر لحاظ سے ایک بہترین فلم ہے جس نے سال بھر ریلیز ہونے والی فلموں کے برعکس ایک الگ مزہ دیا ہے۔ ایک الگ Taste, جس میں ایک بہترین نائنٹیز کی طرز کا گیت ، جذبات سے بھرپور کہانی ، آئی کیچنگ لوکیشنز ، دیسی ٹچ، پنجاب کے رنگ ، بغیر مافوق الفطرت افیکٹس ایک اوریجنل سینما ، اوریجنل میکنگ ایک اوریجنل فلم۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں