لاہور (محمد قربان) اداکار قیصر پیا،سردار کمال،شاہد خان اور روبی انعم کی پنجابی فلم ڈرامے آلے کا پوسٹر اور ٹیزر لانچ کردیا گیا۔اس سلسلہ میں گلبرگ میں واقع کیو سینما میں تقریب منعقد کی گئی۔ سینئر اداکار خالد عباس ڈار مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں اداکار افتخار ٹھاکر،محمد نور الحسن، قیصر پیا،روبی انعم،سلیم البیلا،گوگا پسروری،ببو رانا،آصف اقبال،شیخ عابد،واجد خان،احسن سید،
مریم علی ،عابدہ عثمانی، کنول، واجد خان، اظہر بٹ،شبنم مجید ڈاکٹر منور چاند،ندیم فضل اور دیگر شامل تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ روبی انعم نے کہا کہ فلم ڈرامے آلے 19 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ آج میرے میاں اظہر بٹ کی پہلی کامیابی یے۔ اس فلم میں پاکستان سے سردار کمال،قیصر پیا،شاہد خان اور آصف اقبال نے کام کیا ہے۔ فلم کے ہیرو ہریش ورما اور شرن کور ہیں۔ امید کرتی ہوں کہ فلم کو پسند کیا جائے گا۔
سینئر اداکار خالد عباس ڈار نے کہا کہ جیسا کہ فلم کا نام ہے اور یہ اصل میں ڈرامے آلے ہیں۔ اظہر بٹ روبی انعم کو بہت بہت مبارک ہو اس کے ساتھ ساتھ فلم کا اسکرپٹ بہت کمال کا ہے۔رائٹر نے بہت خوب کے ڈائیلاگ لکھے ہیں۔جو دل کو لگتے ہیں۔ اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ روبی انعم اور اظہر بٹ کو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو۔
پروڈیوسر اظہر بٹ نے کہا کہ لہندے اور چڑھدے پنجاب کی فلموں کی بنیاد رکھنے والوں میں افتخار ٹھاکر سرفہرست ہیں۔ میں اس سلسلہ کو آگے بڑھا رہا ہوں میرا حوصلہ بڑھانے میں افتخار ٹھاکر کا بڑا ہاتھ ہے۔ ابھی اس فلم کا پوسٹر اور چند سیکنڈ کا ٹیزر جاری کیا ہے فلم کا پہلا ٹریلر سات جنوری کو جاری کیا جائے گا۔اس فلم میں آصف اقبال کا سکسر ہے۔ اصل میں یہ فلم سردار کمال کی فلم ہے۔یہ دو پنچابوں لہندے اور چڑھدے پنجاب کی کہانی پر مبنی ہے۔ فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر چندر کمبوج ہیں۔پروڈیوسر جسکرن سنگھ اور اظہر بٹ ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ روبی انعم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
66