77

اداکارہ اُشنا شاہ اور بھارتی اداکارہ گوہر خان کا فیشن برانڈ ‘زارا’ کی تشہیری مہم پر اظہار برہمی

لاہور (محمد قربان) اداکارہ اُشنا شاہ اور بھارتی اداکارہ گوہر خان سمیت دیگر اداکاراوْں نے معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ ‘زارا’ (zara) کی تازہ ترین تشہیری مہم ’دی جیکٹ‘ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ ‘زارا’ (zara) کی نئی تشہیری مہم میں حساس نوعیت کا فوٹو شوٹ کیا گیا، اس شوٹ میں معصوم فلسطینیوں کا مذاق اُڑایا گیا، فوٹو شوٹ میں ماڈل نے سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش کا مجسمہ اپنے کندھے پر اُٹھایا ہوا تھا۔
فوٹو شوٹ میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے، فیشن برانڈ ‘زارا’ (zara) کا تشہیری فوٹو شوٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور برانڈ کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ برانڈ نے فلسطینیوں کی بےبسی کا مذاق اُڑایا ہے، اس برانڈ کا فوری بائیکاٹ کیا جائے، ہم اب اس برانڈ کو کبھی استعمال نہیں کریں گی۔اُشنا شاہ نے فیشن برانڈ “زارا” کے فوٹو شوٹ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ “جن افراد کے پاس برانڈ زارا کے کپڑے پہلے سے موجود ہیں وہ پھینک دینے چاہئیں؟”اداکارہ نے کہا کہ “زارا کے کپڑوں پر اُن کے برانڈ کا نام نہیں ہوتا، تو میرا خیال ہے کہ ہمیں اس برانڈ کے وہ کپڑے جو پہلے سے ہمارے پاس موجود ہیں، اُنہیں پھینکنا نہیں چاہیے”۔
اُنہوں نے “زارا” کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ “میں اب ان کے برانڈ سے دوبارہ کپڑے قطعاً نہیں خریدوں گی”۔ اداکارہ رحمت اجمل نے بھی فیشن برانڈ “زارا” کی تشہیری مہم کو بدترین، گھٹیا اور پاگل پن قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں