لاہور (محمد قربان) عاصمہ اسماعیل بٹ کو بورڈ آف مینجمنٹ پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کا ممبر نامزد کردیا گیا۔ ان کی نامزدگی کی سفارش پنجاب کونسل آف دی آرٹس ہیڈ آفس لاہور کی جانب کی گئی تھی جس پر ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی وقار احمد نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سی ای او ڈولفن کمیونیکیشن عاصمہ اسماعیل بٹ نے بطور ممبر بورڈ اپنی نامزدگی پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جیسے فن کی ترویج کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتی ہیں ویسے ہی بورڈ آف مینجمنٹ سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں گی۔
50