لاہور (محمد قربان) اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق حسین نے دوسری شادی کرلی ہے۔ان کی شادی گزشتہ رات لاہور میں بزنس مین حمزہ علی چوہدری سے ہوئی ہے جن کا شمار معروف سماجی اور سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔حمزہ علی عباسی پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن بھی ہیں جو 2021 میں حلقہ پی پی 185 سے امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ حمزہ علی چوہدری وکالت کے پیشے سے بھی وابستہ ہیں۔ عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔ کرن اشفاق اور عمران اشرف نے 18 اکتوبر 2022 کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
47