لاہور (محمد قربان) مقبول ترین بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی میں فریڈرکس کا اہم کردار ادا کرنیوالے اداکار دنیش فیڈنس کو دل کا دورہ پڑگیا جسکے بعد ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ دنیش فیڈنس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دنیش فیڈنس دل کا دورہ پڑنے کے بعد اب وینٹی لیٹر پر موجود ہیں جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، جمعہ کی شب اداکار کی حالت نازک تھی لیکن اب اُن کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔
64