لندن (محمد قربان) انفارمیشن گروپ کے سینیئر افیسر علی نواز ملک نے لندن میں پاکستانی سفارت خانے میں پریس منسٹر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں وہ اس سے قبل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب تعینات تھے علی ملک کا شمار اور انفارمیشن سروس کے ان تجربہ کار اور باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دیں وہ اس سے قبل ہانگ کانگ میں پاکستان کے سفارت خانے اور پاکستان کے مختلف محکموں میں اہم عہدوں پر تعینات رہ کر نمایاں خدمات سرانجام دے چکے ہیں لندن کے صحافتی حلقوں نے علی نواز ملک کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے
58