60

فوک گلوکار سائیں ظہورکا کانسرٹ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں پنجاب کے دلکش ثقافتی رنگوں سے مزین فیسٹیول ”لہور لہور اے“جار ی ہے۔فیسٹیول کے چھٹے روز نامور فوک گلوکار سائیں ظہور نے صوفیانہ کلام پیش کر کے سننے والوں کوصوفی بزرگوں و شاعروں کے روحانی پیغامات سے آگاہ کیا۔حکومت پنجاب کے اس احسن اقدام کی بدولت صوفی گائیکی کو فروغ مل رہا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرا ت میں کہا کہ لوک موسیقی ہمارے ورثے و روایات کی عکاسی کرتی ہے،پنجاب ثقافتی تنوع سے مالامال سرزمین ہے،علاقائی موسیقی اپنی دھنوں، تال وشاعری میں محبت،فطرت و تاریخ کی کہانیاں پیش کرتی ہے۔الحمراء کے پلیٹ فارم سے پنجاب کی دلکش فوک موسیقی سننے کو یاد دیر یاد رہے گی۔الحمراء میں فیسٹیول لہور لہور میں روزانہ کی بنیادوں پر میوزک پرفارمنس پیش کی جا رہی ہے۔لوگ کی کثیر تعداد الحمراء آرٹ گیلری میں جاری نمائش ”پنجاب آرٹ ایگزی بیشن“ دیکھ رہی ہے۔فیسٹیول میں 12نومبر تک پروگرامز پیش کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں