66

ماہم شاہد بولڈ فوٹو شوٹ کے باعث تنقید کی زد میں

ڈرامہ سیریل “میسنی” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہم شاہد کو ان کے تازہ بولڈ شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا ہے۔ماہم شاہد نے حال ہی میں تین بولڈ شوٹ کرائے جن کی وجہ سے لوگ ان پر بے لاگ تبصرے کررہے ہیں۔زیادہ تر لوگوں نے انہیں پاکستانی عرفی جاوید قرار دیا ہے جبکہ دوسری طرف ماہم شاہد نے غیر اخلاقی کمنٹس کرنے والے افراد کو منہ توڑ جوابات دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ ماہم شاہد کا ڈرامہ”جھوک سرکار”ہم ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے جس میں وہ نوری کا کردار کررہی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ ڈائریکٹر عمران ملک کی فلم “لو دی سوں”بھی لیڈ رول کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں