اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو اور صاحبہ نے اپنی شادی کی 25 سالگرہ فیملی کے ساتھ مناتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں۔ ریمبو اور صاحبہ کا شمار پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ ناز جوڑوں میں کیا جاتا ہے جو اپنی بے مثال اداکاری کے ساتھ نجی زندگی میں بھی لوگوں کیلئے ایک مثال ثابت ہوئے ہیں۔ انسٹاگرام پر صاحبہ نے افضل خان کے ہمراہ زندگی کی 25 بہاریں ساتھ گزارنے کا جشن مناتے ہوئے خوبصورت تصاویر جاری کی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔تصاویر میں اداکارہ اپنے شوہر اور دونوں بیٹوں زین اور احسن کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں شادی کی سالگرہ کے کیک کے ساتھ موجود ہیں جس پر 25ویں سالگرہ نمایاں لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ خوشحال فیملی کی محبت کی عکاسی کرتی ان تصاویر میں اس جوڑے کے گزارے گئے 25 سال کی محبت اور خلوص شامل تھا جو انکے چہروں پر مسکراہٹ کی صورت میں واضح ہو رہا تھا۔
62