88

حکومت پنجاب نے لہور لہور اے فیسٹیول کو محدود کردیا

آج سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول میں ملک کے نامور گلوکاروں عارف لوہار، ساحر علی بگا، ندیم عباس لونے والا، فضل جٹ، حدیقہ کیانی اور حمیرا ارشد نے پرفارم کرنا تھا ۔۔۔  ان تمام فنکاروں کی پرفارمنس الحمرا کلچرل کمپلیکس کے اوپن ائیر میں پیش کی جانی تھی لیکن اب ان پرفارمنسسز کو ختم کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے سارا فیسٹیول الحمرا آرٹ سینٹر تک ہی محدود کر دیا ہے ۔۔۔ فیسٹیول میں آرٹ نمائشیں، صوفی پروگرامز، ڈرامے اور منی میراتھن سمیت دیگر پروگرامز ہوں گے ۔۔۔ جبکہ اٹھائیس اکتوبر سے بارہ نومبر تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کا افتتاح نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کرینگے ۔۔۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں