پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون برانڈ انفینکس نے 60FPS 4K ویڈیو ریکارڈنگ پر مشتمل اپنی فلیگ شپ سیریز زیرو 30 لانچ کردی۔ لاہور میں منعقد ہونے والی لانچ تقریب پاکستانی موبائل مارکیٹ میں انفینکس کی مسلسل جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے پہلے انفینکس موبائل کی جانب سے پاکستان میں ہاٹ سیریز،اسمارٹ سیریز اور نوٹ سیریز بھی متعارف کروائی جا چکی ہیں۔
انفینکس زیرو 30 سیریز ایک جدید کیمرہ سیٹ اپ کا حامل ہے اسمارٹ فون ہے جس میں 60ایف پی ایس اور4Kویڈیو ریکارڈنگ، ڈوئل ویڈیو ویو، آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور الیکٹرانک امیج سٹیبلائزیشن شامل ہے۔اس کے علاوہ انفینکس زیرو 30 سیریز موبائل فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی کا شاندار تجربہ فراہم کرناہے۔
اس کے علاوہ انفینکس زیرو 30 سیریز ایک مضبوط پروسیسر سے لیس ہے جو اس کی غیر معمولی کارکردگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرتا ہے جبکہ اس کی جدید توسیعی 21 جی بی ریم بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل استعمال کو یقینی بناتی ہے۔
اس لانچ تقریب میں مختلف شعبہ زندگی کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ٹیک ماہرین، میڈیا ہاوسز،لائف اسٹائل بلاگرزاورانفینکس زیرو 30 کی برانڈ ایمبیسڈرکنزہ ہاشمی بھی شامل تھیں۔اس کے علاو ہ تقریب میں ان کے ساتھ انفینکس کی جانب سے انفنکس پاکستان کے سی ای اوسائمن فینگ،ہیڈ آف مارکیٹنگ انفنکس پاکستان سعد شمس اور سی ای اوٹرانسشن ہولڈنگز جو ہوشریک ہوئے۔
جدت اور تفریح کے ایک ناقابل فراموش امتزاج پر مبنی اس ایونٹ میں نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار شمعون اسماعیل نے شاندار پرفارمنس دی جبکہ دی کالونی کی جانب سے ایک دلکش ڈانس پرفارمنس پیش کی گئی جس نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنایا۔
انفینکس زیرو 30سیریز بہترین ویڈیوکوالٹی کے باعث پاکستان میں موجود موبائل صارفین کے بلاگنگ کے تجربے کو مزید شاندار بنا دے گی۔ اس کے علاوہ ایونٹ میں موجود موبائل صارفین کیلئے ایک تجرباتی زون بھی بنایا گیا تھا جہاں شائقین اورٹیکنالوجی ماہرین کے پاس زیرو 30 سیریزکی نمایاں خصوصیات کو جاننے کا منفرد موقع فراہم کیا گیا تھا۔
لانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہیڈ آف مارکیٹنگ انفینکس پاکستان سعد شمس نے کہا کہ ”انفینکس پاکستان کی موبائل مارکیٹ میں اپنے شاندار سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔انفینکس زیرو 30 سیریز کے ساتھ ہم نے پاکستان کی اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ کیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی پاکستانی صارفین کو جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل اسمارٹ فون فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں ”۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انفینکس پاکستان کے سی ای او سائمن فینگ نے کہا کہ” ہم جدت اورمعیار پر یقین رکھتے ہیں اورانفینکس زیرو 30 سیریز پاکستان میں معیاری مصنوعات کے حوالے سے ایک زبردست اضافہ ہے۔ ہم پاکستان کی موبائل صنعت میں ایک نیامعیارمتعارف کروانے کیلئے کوشاں ہیں۔”
اس کے علاوہ اس تقریب میں انفینکس کے سی ای اوٹرانسشن ہولڈنگز جو ہو بھی موجود تھے جنہوں نے انفینکس کے عالمی وژن اور پاکستان کی موبائل انڈسٹری کے حوالے سے بات کی۔ انفینکس مسلسل تکنیکی ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے عمدگی اور معیار کے لیے عالمی عزم کی مثال ہے۔ زیرو 30 سیریز کامقصدصارفین کو ایک پیشہ ور ویڈیو ریکارڈنگ ڈیوائس مہیا کرنا ہے تاکہ انہیں بلاگنگ کی بہترین سہولت میسرآسکے۔
انفینکس زیرو 30 سیریز کے آغاز نے موبائل صارفین اور صنعت کے ماہرین میں توقعات کی ایک نئی لہر کو جنم دیا ہے۔ یہ فلیگ شپ سیریز انفینکس کی انتھک جستجو اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کے جدید موبائل آلات کی فراہمی کے عزم کی نمائندگی کرتی ہے۔