111

فلم ”موجاں ہی موجاں“ کی ملک بھر میں شاندار اوپننگ

لاہور (محمد قربان) پنجابی فلم ”موجاں ہی موجاں“ کی ملک بھر میں شاندار اوپننگ، سینماؤں میں بہترین بزنس جاری
لاہور، فیصل آباد، ملتان، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ سمیت کراچی اورا سلام آباد میں بھی شاندار بزنس، تفصیلات کے مطابق آئی ایم جی سی (ڈسٹری بیوشن کلب) کے پلیٹ فارم سے سینماؤں کی زینت بننے والی انٹر نیشنل پنجابی فلم ”موجاں ہی موجاں“ نے بہترین اوپننگ سے ملک بھر میں بزنس کا آغازکیا، جمعہ 20اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم نے لاہور، اسلام آباد او ر کراچی کے ساتھ ساتھ سرکٹ کی دیگر شہروں میں بھی حوصلہ افزا بزنس کیا ہے اور شائقین نے منفرد کہانی، بہترین کردار نگاری اور فلم میں موجود پیغام کو خو ب سراہا ہے۔ شائقین نے فلم کے لیڈ فنکاروں گپی گریول، بنوں ڈھلوں، کرم جیت انمول کے ساتھ ساتھ پاکستانی سٹار کامیڈین ناصر چنیوٹی کی پرفارمنس کو خاص طور پر سراہا ہے۔ سٹار کامیڈین ناصر چنیوٹی نے کہا کہ مشرقی پنجاب کے فنکاروں نے فلم کی پسندیدگی سے نوازنے پرپاکستانی شائقین کو شکریہ کے پیغامات بھجوائے ہیں۔
آئی ایم جی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ”موجاں ہی موجاں“ کے آخرمیں فلم بینوں کو جو پیغام دیا گیا ہے اس نے نہ صرف فلمی نقادوں سے تعریف سمیٹی ہے بلکہ شائقین بھی اسے خوب سراہ رہے ہیں،معیاری تفریح کی حامل ”موجاں ہی موجاں“ مکمل فیملی تفریحی فلم ہے جسے شائقین سینماؤں میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں