لاہور (محمد قربان) تھیٹرز پر کریک ڈاؤن کے بعد لاہور کے تھیٹرز میں معیاری ڈرامے پیش کرنے کا سلسلہ شروع ،تماثیل تھیٹر میں دل ہے کہ مانتا نہیں ڈرامہ پیش کیا گیا۔ اسٹیج آرٹسٹ مہک ملک نے ڈرامہ دیکھا۔تفصیلات کے مطابق تماثیل تھیٹر میں ڈرامہ پروڈیوسر اور رائٹرقیصر ثناء اللہ خان نے اپنے ڈرامہ دل ہے کہ مانتا نہیں کا پریس شو کا اہتمام کیا۔مہمان خصوصی اسٹیج آرٹسٹ مہک ملک اور گوشی خان تھے۔ تماثیل تھیٹر آمد پر قیصر ثناء اللہ خان اور میڈیا نے مہک ملک اور ان کی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کئے۔
ڈرامہ خاندانی نظام پر مبنی مزاح سے بھرپور ہے ۔قیصر ثناءاللہ نے کہا کہ کہ اس وقت دل ہے کہ مانتا نہیں جیسے ڈرامے کی اصل کھیل ہیں جس سے فیملیز کا رخ پھر سے تھیٹرز کی طرف مڑ سکتا ہے۔
تھیٹر فنکار کہتے ہیں کہ حکومتی اور فنکاروں کے تعاون سے معیاری تھیٹرز پیش کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اسے مزید بہتر کیا جائے گا۔مہلک ملک نے کہا کہ قیصر ثناء اللہ خان نے ایک اچھا اور معیاری ڈرامہ پیش کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ اس طرح کے ڈرامے واقعی وقت کی ضرورت ہیں۔ڈرامے کے ڈائریکٹر ملک اظہر اور ڈرامے کی کاسٹ میں کامران مجاہد، امجد رانا،ارشد ملک،سرفراز وکی،ظفر ارشاد،گڈو کمال،شاہد اقبال،ایاز شیخ،سونو بٹ،آیان اختر،مسکان خان، قسمت خان،جاوید جیدا،سعدیہ شیخ اور ظفر کوڈو شامل ہیں۔
80