93

ماڈل نیہا راجپوت نے ماں بننے کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی

لاہور (محمد قربان) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی اہلیہ و ماڈل نیہا راجپوت نے ماں بننے کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔نیہا راجپوت نے انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جوکہ اٴْنہوں نے دورانِ حمل کروایا تھا۔ماڈل نے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں اور شہباز ہمارے خاندان کے نئے رکن ’شاویز علی تاثیر‘ کو دنیا سے متعارف کروا کر بہت خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں۔ ‘اٴْنہوں نے بیٹے کی پیدائش پر اللہ تعالیٰ کا شٴْکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم اپنی خوشیوں کے لیے ہمیشہ اللہ کے شٴْکر گزار ہیں اور اپنے چھوٹے کے ساتھ زندگی کے قیمتی لمحات سے لطف اندوز ہونے میں بہت مصروف ہیں‘۔

ماں بننے کے احساس کے بارے میں نیہا راجپوت نے لکھا کہ ’ماں بننے سے میری زندگی بدل گئی ہے اور میں ہر روز بہت شکر گزار محسوس کرتی ہوں‘۔

نیہا راجپوت نے لکھا کہ ’ان ننھے ہاتھوں کا میری انگلی پکڑنا، میرے لیے دٴْنیا کی سب سے خاص اور قیمتی خوشی لگ رہی ہے‘۔ماڈل نے لکھا کہ ’بے خواب راتیں اور زبردست جذبات نے مجھے یہ سکھایا کہ کس طرح صبر کرنا ہے‘۔آخر میں اٴْنہوں نے نیک تمناؤں کے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ بہت جلد اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں