46

اداکار آصف رضا میر کا نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ

لاہور (محمد قربان) سینئر اداکار آصف رضا میر نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس رشتے میں ’میں‘ نہیں ’ہم‘ کو اہمیت دیں، اگر تمام تر کوششوں کے باوجود اس رشتے میں موجود تنازعات ختم نہیں ہو رہے تو اسے ختم کرنا ہی بہتر ہے۔
اداکار و پروڈیوسر نے نجی ویب میگزین کے مہمان بننے، انہوں نے تقریباً 10 برس بعد پہلی بار انٹرویو دیتے ہوئے انڈسٹری میں اپنے سفر، زندگی کے نشیب و فراز، اپنی ازدواجی زندگی اور اپنے بیٹوں احد اور عدنان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی۔بیٹوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے آصف رضا میر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکار اور بیٹے احد رضا میر کا کام آج تک نہیں دیکھا کیونکہ احد نے بھی کبھی ان کا کام نہیں دیکھا۔
دوران انٹرویو انہوں نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو اپنے تجربے کی روشنی میں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکے اور لڑکی دونوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کریں، اس رشتے میں ’میں‘ کے بجائے ’ہم‘ پر توجہ دیں، تعلقات کو مضبوط بنائیں اور اگر کسی موڑ پر محسوس ہو کہ تمام تر کوششوں کے بعد بھی رشتہ قائم نہیں رکھ سکتے تو دیر نہ کریں۔آصف رضا میر نے یہ بھی بتایا کہ اب وہ اور اہل خانہ مستقل بنیاد پر پاکستان منتقل ہوگئے ہیں اور اب انہوں نے گھر والوں کے ساتھ ملکر ذاتی پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا ارادہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں