97

دلوں پرراج کرنے والي راني

تحرير: محمد قربان

معصوم چہرہ، دل موہ لينے والي ادائيں، نکھرے نکھرے نين نقش، دلرُبا، دل فريب، دلکش اور دلنشين وجود کي مالک پاکستان فلم انڈسٹڑي کي ملکہ اداکارہ راني کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبرو ہیروئنوں میں ہوتا ہے ۔ اپني حقيقت سے قريب تر اداکاري اور دلنشين رقص کي وجہ سے اداکارہ راني ايک عرصے تک ستارے کي مانند فلمي دنيا پر جگمگاتي رہيں۔ اپني اداوں سے دلوں کو موہ لينے والي اداکارہ راني 8 دسمبر1941ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ پاکستاني فلمي صنعت کي ابصرہ راني جنکے لبوں سے ادا لفظ شيريني ميں گھلے ہوتے تھے ان کا اصل نام ناصرہ تھا۔

انیس سو اکسٹھ میں ۔۔۔ فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی رانی کو ابتداء میں تو مشکل حالات کا سامنا رہا۔ ہدایتکار انور کمال پاشا نے رانی کو 1961ء میں فلم ‘محبوب’ میں ایک مختصر کردارمیں متعارف کروایا۔ 1964ء تک رانی نے فلم موج ميلہ، اک تيرا سہارا اور سفيد خون سميت کئي فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سے اکثر ناکام رہیں جس کے باعث رانی کو ‘بدقسمت اداکارہ’ تصور کيا جانے لگا۔ مگر رانی حالات سے مايوس نہيں ہوئيں۔

وقت نے پلٹا کھايا اور اداکارہ راني کي فلم ہزار داستان اور ديور بھابھي نے کاميابي کے جھنڈے گاڑ ديئے جس کے بعد ہدايتکار راني کو ليڈنگ کرداروں ميں کاسٹ کرنے لگے۔ پھر قدرت نے رانی کو ہدایتکار حسن طارق کا ساتھ دیا اور رانی کی کامیابیوں کا نہ رکنے والے سلسلہ شروع ہو گيا۔ اور فلم امراو جان ادا، تہذيب، انجمن، ثريا بھوپالي، دنيا مطلب دي، چن مکھناں، ايک گناہ اور سہي جيسي کامياب فلميں اداکارہ راني کو شہرت کی بلندیوں پر لے گئيں۔

اداکارہ راني کو الميہ اور طربيہ دونوں اندازِ اداکاري پر کمال حاصل تھا۔ انکا ہر انداز دل ميں اُتر جانے کي راہ جانتا تھا۔ مکالموں کی ادائیگی اور جذبات کے اظہار کے ساتھ رقص پر بھی مکمل عبور اداکارہ راني کا خاصہ تھا۔ اپنے فنی کیرئیر میں ۔۔۔ نوے کي دہائي ميں يہ خوبصورت اداکارہ چھوٹی سکرین پر بھی جلوہ گر ہوئیں اور پي ٹي وي کے دو ڈراموں “خواہش” اور فريب” ميں اپني اداکاري کے جوہر دکھائے۔

راني نے ساٹھ کي دہائي ميں ہدايتکار حسن طارق سے شادي کر لي ليکن حالات نے ساتھ نہ ديا تو جلد ہي دونوں ميں عليحدگي ہوگئي۔ جس کے بعد انہوں نے فلمساز مياں جاويد قمر سے شادي کر لي ليکن جب انہيں معلوم ہوا کہ راني کو کينسر ہے تو انہوں نے بھي طلاق دے دي ۔ لندن ميں دوران علاج اداکارہ راني کي ملاقات پاکستاني کرکٹر سرفراز نواز سے ہوئي اور دونوں ايکدوسرے کو دل دے بيٹھے ليکن يہ محبت بھي زيادہ دير نہ چل سکي اور راني کو تنہائي کا ہي سامنا کرنا پڑا اور یہ دلکش اور دلفریب اداکارہ ۔۔۔ ستائیس مئی انیس سو ترانوے کو ۔۔۔ کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازي ہار گئی۔ ليکن فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی ۔۔۔ رانی کي فلموں میں لازوال اداکاری ان کا نام یادوں سے محو نہیں ہونے دیتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں